چین یورپی یونین کی جانب سے چینی کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مخالفت کرتا ہے،وزارت تجارت

2024/06/27 09:23:31
شیئر:

24 جون کو، یورپی یونین نے اعلان کیا کہ وہ روس کے خلاف پابندیوں کے 14 ویں دور میں چینی کمپنیوں کو دوبارہ  فہرست میں لائے گی۔ ایک نامہ نگار کے متعلقہ سوال کے جواب میں چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین نے چین کے بار بار اظہار تحفظات  کو نظر انداز کیا  اور ایک بار پھر چینی کمپنیوں کو روس کے خلاف پابندیوں کے 14 ویں دور میں درج کر دیا ، یہ یکطرفہ پابندیاں اور "  دائرہ اختیار سے ماورا  اقدامات " ہیں جس کی بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اجازت کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ چین اس پر شدید عدم اطمینان اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  یہ عمل چین اور یورپ کے رہنماؤں کے اتفاق رائے کی روح کے خلاف ہے اور اس کا چین یورپ  اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔ چین یورپی یونین پر زور دیتا ہے کہ وہ چین-یورپ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مجموعی مفادات کو مدنظر رکھے اور غیر مشروط طور پر چینی کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست سے نکالے۔ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔