مقامی وقت کے مطابق 27 جون کی شام شمالی اسرائیل میں وسیع پیمانے پر فضائی دفاع کے سائرن بجنے لگے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق لبنانی علاقے سے تقریباً 35 راکٹ حملوں سے اسرائیل کے شمالی حصے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر راکٹوں کو مار گرایا۔
اسرائیلی فورسز کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں کوئی مقامی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حملے میں شمالی اسرائیل کے دو علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس کے مطابق اس سے قبل اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے اتری میں لبنانی حزب اللہ کے دو جنگجوؤں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک اور علاقے میں تنظیم کی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔