آئی ایم ایف نے امریکہ کی حقیقی جی ڈی پی نمو کی پیش گوئی کو کم کر دیا

2024/06/28 09:22:25
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 27 جون کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 2024 میں امریکہ کی حقیقی جی ڈی پی نمو کی پیش گوئی کو اپریل کے 2.7 فیصد سے کم کر کے 2.6 فیصد کر دیا اور یہ اندیشہ بھی ظاہر کیا کہ امریکہ  کے قرضوں اور اس کی تجارتی پالیسی  کا خطرہ نہ صرف اس کی اپنی معاشی ترقی کو کم کرے گا بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی خطرات لائے گا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ امریکہ کا مالیاتی خسارہ بہت بڑا ہے اور اس پر قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے اور خبردار کیا  گیا ہے کہ اس کی بڑھتی ہوئی جارحانہ تجارتی پالیسیاں خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔