شی جن پھنگ کا سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے 15 ویں اجتماعی مطالعہ سیشن سے اہم خطاب

2024/06/28 14:28:18
شیئر:

27 جون کی سہ پہر   کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے پارٹی  میں کڑے احتساب کو فروغ دینے کے  نظام کو بہتر بنانے پر 15 واں اجتماعی مطالعہ کیا۔ شی  جن پھنگ نے اس موقع پر ایک اہم خطاب کیا۔ 

شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ہم نے پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کو غیر متزلزل طور پر فروغ دیا ہے، نظریاتی اختراعات، عملی اختراعات اور ادارہ جاتی اختراعات   کے حوالے سے  نئے  نتائج  کا ایک سلسلہ وجود میں آیا ہے، پارٹی نظام کی جامع اور سخت حکمرانی کی تعمیر کی ہے، اور ایک صدی پرانی پارٹی کے لئے خود انقلابی کا ایک نیا  مرحلہ  کھولا ہے۔ 

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اہم فیصلوں اور تعیناتیوں کے نفاذ کے طریقہ کار کو بہتر بنانا اور پارٹی کے اختراعی نظریات کو فروغ دینا ضروری ہے۔ نگرانی کے نظام کو بہتر بنانا ضروری ہے ، تاکہ استحقاق اور بدعنوانی کے رجحان کو چھپایا نہ جاسکے۔

 شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ سائنسی، جامع، اور موثر ادارہ جاتی نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ  قوانین اور ضوابط کے  مطابق   پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کو فروغ دیا جا سکے  ۔ 

 شی جن پھنگ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کے نظام کو بہتر بنانے اور  اسے  مزید فروغ دینے کے لئے مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے  ارکان کو  مثالی  کردار ادا کرنا  چاہئے،  اور پوری پارٹی ممبران کو متحد  کرتے ہوئے  چینی طرز کی جدیدکاری کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے عظیم مقصد کو جامع طور پر فروغ دینے کے لئے مضبوط ضمانت فراہم کرنی چاہئے۔