چین کی 14ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 10ویں اجلاس کا اختتام

2024/06/28 18:31:49
شیئر:

چین کی  14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 10 واں اجلاس 28 جون کی صبح  بیجنگ کے  عظیم عوامی ہال میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں رائے شماری کے ذریعے ترمیم شدہ ایمرجنسی رسپانس قانون، رورل کلیکٹو اکنامک آرگنائزیشن قانون، بارڈر ہیلتھ اینڈ کورنٹائن قانون اور اکاؤنٹنگ قانون میں ترمیم کے فیصلے کی منظوری دی گئی ۔چینی  صدر شی جن پھنگ نے صدارتی فرمان نمبر 25، 26، 27، 28 اور 29 پر دستخط کیے۔این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔