مرحومہ حو یوؤ پھینگ کی بہادری چینی عوام کی نیک دلی اور جرات کی عکاسی ہے، چینی وزارت خارجہ

2024/06/28 16:54:35
شیئر:

 

حال ہی میں چین کے شہر سوچو میں ایک جاپانی ماں اور بیٹے پر چاقو سے حملے کے واقعے میں ایک چینی خاتون شہری حو یوؤ پھینگ حملہ آور کو روکتے ہوئے شدید زخمی ہوئیں اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

 28 جون کو چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس  میں اس حوالے سے کہا کہ ہم مرحومہ حو یوؤ پھِینگ کی شہادت پر افسوس اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سو چو شہر  مرحومہ حو یوؤ پھینگ کو بعد از مرگ راستبازی اور بہادری کے ماڈل کے ٹائٹل سے نوازے گا۔  مرحومہ حو، چینی عوام کی نیک دلی اور جرات کی علامت ہیں اور چینی عوام کے مشکل اور خطرناک حالات میں  بہادری کے جذبے کی عکاسی کرتی   ہیں.