جاپان میں چینی سفارت خانے کی فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کی ساتویں کھیپ کے سمندر میں اخراج کی سختی سے مخالفت

2024/06/29 15:45:19
شیئر:

28 جون کو جاپان میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نےاسی دن فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے ساتویں دور کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اندرون و بیرون ملک انصاف  کی آواز کو نظر انداز کرتے ہوئے جوہری آلودہ پانی چھوڑنے پر جاپان کے ضدی اصرار کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہوں گا کہ ہمسایہ ممالک اور دیگر متعلقہ فریقوں  کی بھرپور شرکت کے ساتھ ایک آزاد اور مؤ ثر طویل مدتی بین الاقوامی نگرانی کے انتظامات کا قیام جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے مسئلے سے مناسب طریقے سے نمٹنے کا صحیح طریقہ ہے۔ جاپانی فریق کو اندرون و بیرون ملک  جائز اور معقول خدشات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھانا چاہیے اور تعمیری  اقدامات کرنے چاہئیں۔