اس سال چین میں نئے عالمی یونیکارن انٹرپرائزز کی تعداد دنیا میں پہلے نمبر پر ہے

2024/06/29 16:09:19
شیئر:

یونیکورن کمپنیوں سے مراد وہ ان لسٹڈ اسٹارٹ اپس  ہیں جو 10 سال سے بھی کم عرصے سے قائم ہیں اور ان کی مالیت کا اندازہ  1 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے ۔یونیکورن کمپنیوں کی تعداد کسی ملک یا خطے کی جدت طرازی ماحولیات اور معاشی ترقی کی زندگی کا ایک اہم اشارہ ہے۔ 28 تاریخ کو ، 2024 گلوبل یونیکورن 500 کی فہرست کو چین کے ساحلی شہر چھنگ ڈاؤ میں جاری کیا گیا تھا۔

 2024 میں ٹاپ 500 عالمی یونیکارن کمپنیوں کی کل مالیت تقریباً 30 ٹریلین یوآن ہوگی، جو 2023 کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔ تقسیم کے پیٹرن کے نقطہ نظر سے ، یہ بنیادی طور پرامریکہ ، چین ، ہندوستان ، برطانیہ ، کینیڈا ، جرمنی اور دیگر ممالک میں موجود ہے۔ ان میں امریکہ اور چین کا حصہ 74.6 فیصد ہے۔ اس سال، چین کی  32 عالمی یونیکارن کو  ٹاپ 500  عالمی یونیکارن  کمپنیوں  میں  شامل کیا گیا  ہے، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ نئی کمپنیاں بنیادی طور پر اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ ، آٹوموٹو ٹیکنالوجی ، مالیاتی ٹیکنالوجی ، انٹرپرائز خدمات اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں مرکوز ہیں۔