28 جون کو ، چائنا میڈیا گروپ نے پیرو کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن گروپ اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کی دو دستاویزات پر دستخط کیے۔ پیرو کی صدر محترمہ ڈینا بولوارٹے نے سی ایم جی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پیرو اور سی ایم جی کے درمیان تبادلے کی بہت اہمیت ہے ، اور اس سے مواصلاتی فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔