شی جن پھنگ کی جانب سے شینزین-جونگ شان کراس ریور چینل کی تکمیل اور افتتاح پر تہنیتی پیغام

2024/06/30 15:57:06
شیئر:

شینزین-جونگ شان کراس ریور چینل کی تعمیر کی تکمیل  اور  استعمال میں لانے کی تقریب  30 جون کو منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے منصوبے میں شامل تمام کارکنوں کے نام تہنیتی پیغام میں پرجوش مبارک دی ۔

صدر شی نے نشاندہی کی کہ شینزین-جونگ شان کراس ریور چینل ، ہانگ کانگ-جوہائی-مکاؤ  پل کے بعد گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا میں مکمل ہونے والا ایک اور سپر-بڑا نقل و حمل کا منصوبہ ہے، جس نے متعدد عالمی معیار کے تکنیکی مسائل پر قابو پایا ہے اور متعدد عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔  یہ مکمل طور پر ظاہر کرتا ہے کہ چینی طرز کی جدیدیت  سخت محنت کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے.

معلوم ہوا ہے کہ مزکورہ منصوبے کی تعمیر فروری 2017 میں شروع ہوئی تھی اور اسے مکمل کرنے اور کھولنے میں 7 سال کا عرصہ لگا، اور یہ دنیا کا پہلا کراس سی کلسٹر منصوبہ ہے جو "پلوں، جزائر، سرنگوں اور زیر آب انٹرکنکشن" کو مربوط کرتا ہے۔ منصوبے کے افتتاح کے بعد ، شینزین اور جونگ شان کے درمیان ڈرائیونگ کا وقت تقریبا 2 گھنٹے سے کم ہوکر 30 منٹ ہوجائے گا۔