چین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر رپورٹوں کا خصوصی سلسلہ شروع

2024/06/30 15:30:48
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 27 جون کی شام کو چائنا  میڈیا گروپ اور برازیل فلیگ بیئرر میڈیا گروپ کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ "چین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ" پر رپورٹوں کا خصوصی سلسلہ باضابطہ طور پر فلیگ بیئرر میڈیا گروپ کے  ٹی وی اور  نئے میڈیا براڈکاسٹ پلیٹ فارمز پر لانچ کیا گیا۔

 15 اگست کو چین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ اس کی  50 روزہ الٹی گنتی کے موقع پر، فلیگ بیئرر میڈیا گروپ نے سی ایم جی کے ساتھ   ایک خصوصی رپورٹ  پروگرام تیار  کیا، جو ہر روز گروپ کے نیوز چینل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ویڈیو، گرافکس اور ٹیکسٹ جیسی مختلف شکلوں میں چین کی ترقیاتی کامیابیوں، چینی ثقافتی کشش اور چین-برازیل تعاون کی کامیابیوں پر رپورٹ  کرے گا.