پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصول چین کے وژن اور دور اندیشی کو چلانے کی بنیاد ہیں

2024/06/30 15:59:17
شیئر:


چین میں ساموا کے سفیر نے بیجنگ میں پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کانفرنس کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ اب یہ فریم ورک چین کے وژن اور دور اندیشی کو چلانے کی بنیاد ہے،  چینی  صدر شی جن پھنگ نے  اس فریم ورک سے متعلق تمام امور کو بیان کرنے کے لیے کافی وقت دیا ۔ یہ فریم ورک سموا جیسے چھوٹے ممالک کے لیے بہت ہی حوصلہ افزا  ہے ۔ فریم ورک کا سب سے اہم پہلو جس کا احاطہ صدر شی جن پھنگ نے کیا ،وہ خود مختار مساوات کا تصور ہے، جس کے تحت تمام ممالک،  چاہے سائز کچھ بھی ہو ، وہ برابر ہیں ۔ ، ساموا صرف 200,000 آبادی کا ملک ہے، چین کی آبادی  1.4 بلین ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ چین اب بھی سموا اور دیگر تمام چھوٹے جزیروں کو ایک برابر کے شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے ۔