چین اور پیرو کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کو اپ گریڈ کرنے سے متعلق مذاکرات کی ٹھوس تکمیل سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو گہرا کرنے میں مدد ملے گی،پیرو کی صدر

2024/06/30 15:34:59
شیئر:

28 جون کو ، چین اور پیرو نے اعلان کیا کہ انہوں نے آزاد تجارتی معاہدے کو اپ گریڈ کرنے پر بات چیت  مکمل کرلی ہے۔ پیرو کی صدر  ڈینا  بولوارٹے نے سی ایم جی کے ساتھ  ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین پیرو کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان نئی دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔