چین-افریقہ تعاون کا فریم ورک افریقی ممالک کے لیے ترقی کے نادر مواقع فراہم کرتا ہے، نائجیریا کے وزیر خارجہ

2024/06/30 15:24:45
شیئر:

 نائجیریا کے وزیر خارجہ یوسف میتاما توگر نے حال ہی میں چین کا سرکاری دورہ کیا، انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین افریقہ تعاون  فورم اور "بیلٹ اینڈ  روڈ" تعاون سمیت چین افریقہ تعاون کے فریم ورک نے نائجیریا سمیت افریقی ممالک کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے ۔ نائجیریا افریقہ کا ایک اہم ملک ہے جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر میں شامل ہے اور افریقہ میں چین کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ یوسف میتاما توگر نے نشاندہی کی کہ نائجیریا چین کے ساتھ چین افریقہ تعاون کے منصوبوں کے تحت ریلوے، ہائی ویز، گیس پائپ لائنز اور بجلی جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔ چین نے نائیجیریا میں بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے، جس سے مقامی باشندوں کے روزگار کو مؤثر طریقے سے فروغ ملا ہے اور نائیجیریا کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔