چینی حکومت چین امریکہ خلائی تبادلوں اور تعاون کے لئے تیار ہے: وزارت خارجہ

2024/07/01 16:41:31
شیئر:

یکم جولائی کو وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے  رسمی پریس کانفرنس کی جس کے دوران ایک رپورٹر نے ناسا کے ترجمان کے متعلقہ ریمارکس کے بارے میں سوالات پوچھے۔ ماؤ ننگ نے کہا کہ چینی حکومت چین امریکہ خلائی تبادلوں اور تعاون کے لیے تیار ہے اور چین نے  چھانگ عہ نمبر  6 مشن  کے حوالے سے دنیا کو موقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور ہم چاند کے نمونوں کے مطالعے میں شرکت کے لیے دنیا بھر کے ممالک کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ "وولف کلاز" اور دیگر گھریلو قوانین کے وجود کو بھول چکا ہے، اور یہ نہیں جانتا کہ آیا امریکی سائنسدانوں اور متعلقہ اداروں کو ان کی اپنی حکومت کی طرف سے چین کے ساتھ تبادلوں اور تعاون میں حصہ لینے کی اجازت  ملےگی یا نہیں۔