30 جون کو افغان مسئلے کے حوالے سے اقوام متحدہ کا تیسرا خصوصی اجلاس بند کمرے میں قطر کے شہر دوحہ میں منعقد ہوا ، جو دو دن تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران مالیات، منشیات پر قابو پانے اور بین الاقوامی تعاون سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور روزمیری ڈی کارلو اجلاس کی صدارت کررہی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ افغان عبوری حکومت نے اجلاس میں شرکت کے لیے ایک وفد بھیجا ہے۔
افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے وفد کے سربراہ کے طور پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ اجلاس کے دوران افغان عبوری حکومت کے حکام اور مالیاتی اور بینکنگ سیکٹر کے خلاف پابندیوں پر "تعمیری بات چیت" شروع ہو سکتی ہے۔ روزمیری ڈی کارلو نے کہا کہ وہ افغان عوام کی متعدد شعبوں میں پیش رفت کے حصول کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان اصولی روابط کی منتظر ہیں۔ افغان مسئلے پر اقوام متحدہ کے گزشتہ اجلاس مئی 2023 اور فروری 2024 میں دوحہ میں منعقد ہوئے تھے لیکن ان اجلاسوں افغان عبوری حکومت نے ان میں شرکت کے لیے نمائندے نہیں بھیجے تھے۔