افغان مسئلے پر اقوام متحدہ کا تیسرا خصوصی اجلاس "واضح اور مفید" رہا، اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری جنرل

2024/07/02 10:02:06
شیئر:

یکم جولائی کو افغان مسئلے کے حوالے سے اقوام متحدہ کا  دو روزہ تیسرا خصوصی اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔ اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور روزمیری ڈی کارلو نےاجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ اجلاس "واضح اور مفید" رہا۔

ڈی کارلو نے کہا کہ موجودہ ہدف افغانستان کے تمام شعبوں سے منسلک ہونا اور افغان حکام کے ساتھ وسیع مسائل پر بات چیت کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ ایک ورکنگ گروپ کے قیام پر غور کر رہا ہے  تاکہ مختلف شعبوں میں بریک آؤٹ میٹنگز منعقد کی جا سکیں۔انہوں نے افغان مسئلے کے بارے میں اقوام متحدہ کے موقف کا اعادہ کیا کہ وہ اصولی رابطوں کے عمل کو آگے بڑھاتا رہے تاکہ تمام افغان اس سے مستفید ہو سکیں۔