شی جن پھنگ آستانہ پہنچ گئے

2024/07/02 14:52:45
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق 2 جولائی کی  دوپہر کو صدر شی جن پھنگ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24 ویں اجلاس میں شرکت اور جمہوریہ قازقستان کے سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے آستانہ پہنچے۔

 جب صدر شی جن پھنگ کا خصوصی طیارہ قازقستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو قازقستان کے دو جنگی طیاروں نے اسے اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا اور فضا میں چینی صدر  کے طیارے کے ساتھ پرواز کی ۔