یکم جولائی کو چینی صدر شی جن پھنگ نے"دوستی کا مشترکہ سفر" نامی امریکی نوجوانوں کے ایکسچینج گروپ کے نام نیک خواہشات کا پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی امید عوام میں مضمر ہے، اس کی بنیاد ہمارے معاشروں میں ہے، اس کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، اور اس کی زندگی مقامی سطح پر تبادلوں سے وابسطہ ہے۔امید کی جاتی ہے کہ اس دورے کے ذریعے آپ چین کو دیکھیں گے، تجربہ کریں گے ، چین کو سمجھیں گے اورچینی نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال اور بات چیت کرکے اچھے شراکت دار اور دوست بنیں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو فروغ دینے کےلئے پل کا کردار ادا کرتے ہوئے مزید خدمات سرانجام دی جا سکیں۔
"دوستی کا مشترکہ سفر" نامی امریکی نوجوانوں کا ایکسچینج گروپ امریکہ کی 7 ریاستوں کے 14 مڈل اسکولوں کے تقریباً 190 اساتذہ اور طلباء پر مشتمل ہے جو چینی عوام کی انجمن برائے غیر ملکی ممالک کے ساتھ دوستی کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہا ہے.