2 جولائی کو ، رپورٹر کو 8 ویں چین -یوریشیا ایکسپو کی اختتامی پریس کانفرنس میں پتہ چلا کہ 26 جون سے 30 جون تک سنکیانگ کے شہر ارومچی میں منعقد ہونے والی آٹھویں چین -یوریشیا ایکسپو نے بھر پور نتائج حاصل کیے ہیں۔ نمائش میں 3200 سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ مجموعی طور پر 395 اقتصادی اور تجارتی تعاون کے منصوبوں پر دستخط کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 615.552 ارب یوآن ہے۔
چین-یوریشیا ایکسپو سنکیانگ میں ایشیائی اور یورپی ممالک کے لئے قائم کی جانے والی واحد قومی سطح کی بین الاقوامی جامع نمائش ہے۔ آٹھویں چین یوریشیا ایکسپو کا موضوع "شاہراہ ریشم پر نئے مواقع، ایشیا اور یورپ کی نئی توانائی" ہے، اور قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، تاجکستان اور ہنگری کو مہمان ممالک کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔