مقامی وقت کے مطابق دو جولائی کو امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے امریکی مالیاتی پالیسی کے مستقبل کے اقدامات پر ایک تقریر کی۔اپنی تقریر میں پاول نے کہا کہ مہنگائی کے حالیہ اعداد و شمار امریکہ میں افراط زر کی سطح میں کمی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ مہنگائی کی شرح اگلے سال کے آخر یا اس کے بعد کے سال تک 2 فیصد تک واپس آ سکتی ہے۔ پاول نے خبردار کیا کہ امریکہ کو جلد از جلد مالی خسارہ کم کرنا چاہیے۔ اطلاع کے مطابق شکاگو مرکنٹائل ایکسچینج کے فیڈ واچ ٹول سے ظاہر ہوا ہے کہ ستمبر میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود کم کرنے کا امکان تقریباً ستر فیصد ہے۔