عوامی جمہوریہ چین اور جمہوریہ آذربائیجان کا اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام پر مشترکہ بیان

2024/07/03 22:28:42
شیئر:

تین جولائی کو چین اور  آذربائیجان نے اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام پر ایک  مشترکہ بیان جاری کیا ۔بیان میں کہاگیا کہ عوامی جمہوریہ چین اور جمہوریہ آذربائیجان اس بات پر متفق ہیں کہ 2 اپریل 1992 کو سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ، دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں تعاون میں بھر پور نتائج حاصل کیے ہیں۔

موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں کے پس منظر میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے، بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا مشترکہ طور پر تحفظ کرنے اور علاقائی اور عالمی امن، استحکام اور ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے پر اتفاق کیا۔