شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کا اچھی ہمسائیگی، باہمی اعتماد اور شراکت داری کے اصولوں پر مشترکہ بیان

2024/07/04 18:43:04
شیئر:

چار تاریخ کو آستانہ میں  منعقدہ  شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل میں  اچھی ہمسائیگی، باہمی اعتماد اور شراکت داری کے اصولوں پر ایک مشترکہ  بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کے عالمی طور پر تسلیم شدہ اصولوں اور عالمی امن و سلامتی کے قیام اور اچھی ہمسائیگی اور دوستانہ تعلقات کی ترقی کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ایس سی او   تنظیم کے چارٹر اور  رکن ممالک کے درمیان طویل مدتی اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے کے مطابق "شنگھائی اسپرٹ" کو آگے بڑھاتی رہےگی ، جو باہمی اعتماد، باہمی فائدے، مساوات، مشاورت، تہذیبی تنوع کے احترام اور مشترکہ ترقی کی تلاش پر مبنی  تنظیم کا ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ ہم  رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے اور اپنے عوام کے لئے سلامتی کے خطرات اور چیلنجوں سے نمٹتے ہوئے  پائیدار پرامن ماحول کی تخلیق  کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔ ہمارا ماننا ہے کہ آج کے سلامتی کے خطرات اور چیلنجز عالمی نوعیت کے ہیں اور ان کا حل صرف ایک کثیر قطبی دنیا کی تعمیر، عالمی معاشی گورننس کی بہتری   اور ایک مشترکہ فورس کی تشکیل سے ہی ممکن ہے۔