شی جن پھنگ کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس سے خطاب

2024/07/04 16:59:08
شیئر:

4 جولائی کی صبح، صدر شی جن پھنگ نے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے چوبیسویں اجلاس میں شرکت کی ۔ایس سی او کے صدر قسیم جومارت ٹوکائیف نے اجلاس کی صدارت کی جس میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف،کرغزستان ،  روس ، تاجکستان ، ازبکستان  کے صدور،اور ایران اور  بھارت کے نمائندوں اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کے 23 سال بعد رکن ممالک کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی ہے اور "شنگھائی تعاون تنظیم خاندان" تین براعظموں کے 26 ممالک کا احاطہ کرتا ہے۔ اس وقت دنیا بے مثال تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور انسانی معاشرہ ایک بار پھر تاریخ کے چوراہے پر کھڑا ہے۔ ایس سی او  تاریخ کے درست جانب اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہے اور دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

 شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سرد جنگ کی ذہنیت کے حقیقی خطرے کے پیش نظر، ہمیں سلامتی کی باٹم لائن  کا تحفظ کرنا ہو گا۔ ہمیں مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے وژن کو برقرار رکھنا چاہیے، بات چیت اور تعاون کے ذریعے پیچیدہ اور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے سیکیورٹی چیلنجوں کا جواب دینا چاہیے، اور گہری تبدیلیوں سے دوچار بین الاقوامی منظرنامے کا جواب جیت  جیت کی ذہنیت کے ساتھ دینا چاہیے، تاکہ مشترکہ طور پر دیرپا امن اور عالمگیر سلامتی کی حامل دنیا کی تعمیر کی جا سکے۔ "گروہی محاز آرائی " کے حقیقی خطرے کے پیش نظر، ہمیں ترقی کے حق کی حفاظت کرنی چاہئے.انہوں نے زور دیا کہ جامعیت پر عمل کریں، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں، صنعتی اور  سپلائی چین کے استحکام اور ہمواریت کو برقرار رکھیں، علاقائی معیشت کی اندرونی محرک قوت کو متحرک کریں، اور مشترکہ ترقیاتی اہداف کے حصول کو فروغ دیں.

 چینی صدر نے مزید کہا کہ دخل اندازی اور تقسیم کے حقیقی چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے ہمیں اپنے اتحاد کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں بیرونی مداخلت کا مقابلہ کرنے، ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرنے، ایک دوسرے کے خدشات کا خیال رکھنے، داخلی اختلافات کو امن کے ساتھ حل کرنے، تعاون کی راہ میں حائل مشکل مسائل کو حل کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے، اور اپنے اپنے ممالک کے مستقبل اور تقدیر اور خطے کی پرامن ترقی کو اپنے ہاتھوں میں مضبوطی سے تھامنا چاہئے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کونسل کے آستانہ اعلامیے پر دستخط کیے اور اسے جاری کیا، دنیا میں انصاف، ہم آہنگی اور ترقی کے فروغ کے لیے یکجہتی اور مشترکہ کوششوں پر شنگھائی تعاون تنظیم کے اقدام کی منظوری دی، شنگھائی تعاون تنظیم کے آپریشنل میکانزم کو بہتر بنانے کی تجاویز، اچھی ہمسائیگی، باہمی اعتماد اور شراکت داری کے اصولوں پر ایک بیان اور توانائی، سرمایہ کاری اور انفارمیشن سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون سے متعلق متعدد قراردادوں کی منظوری دی۔

 اجلاس میں بیلاروس کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کی باضابطہ منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ چین 2024 سے 2025 کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔