چین کے ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس میں مسلسل چار ماہ تک اضافہ

2024/07/04 10:49:56
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

4 جولائی کو ، چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے جون کے لئے چین کا  ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس جاری کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق جون میں چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس 114.8 پوائنٹس رہا ، جو مئی  کے مقابلے میں 0.9 پوائنٹس زیادہ ہے۔ چین کے ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس میں اضافے کی رفتار تیز ہوتی جا رہی ہےاور انڈیکس میں مسلسل چار ماہ تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   جون میں ای کامرس لاجسٹکس کا مجموعی کاروباری حجم انڈیکس 132.9 پوائنٹس رہا جو مئی کے مقابلے میں 3.1 پوائنٹس زیادہ ہے۔ علاقائی لحاظ سے دیکھا جائے تو  ملک کے تمام علاقوں کے کل کاروباری حجم انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے ۔ سب سے زیادہ اضافہ مغربی علاقے میں ہوا ہے جبکہ مشرقی علاقے میں اضافہ قومی اوسط معیار سے  تجاوز کر گیا ہے۔ دیہی ای کامرس لاجسٹکس بزنس حجم انڈیکس میں تیزی آئی ہے۔ جون میں دیہی ای کامرس لاجسٹکس بزنس حجم انڈیکس 132.1 پوائنٹس رہا جو  مئی کے مقابلے میں 2.4 پوائنٹس زیادہ ہے۔ مجموعی کاروباری حجم انڈیکس اور دیہی کاروباری حجم انڈیکس دونوں میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔