شی جن پھنگ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

2024/07/04 21:31:59
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق4  جولائی کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ دنیا کے تمام ممالک ایک ہم نصیب معاشرے  کاحصہ  ہیں۔ چین اقوام متحدہ کے آئندہ سربراہ اجلاس کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یہ سربراہی اجلاس کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے کا مثبت اشارہ دے گا اور زیادہ  منصفانہ سمت میں عالمی حکمرانی کی ترقی کو فروغ دے گا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے اور مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس کی ایڈجسٹمنٹ کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کا خواہاں ہے تاکہ عالمی گورننس کو زیادہ منصفانہ اور معقول بنایا جاسکے اور ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ ترقی کے لئے زیادہ سازگار بنایا جاسکے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی حمایت، کثیرالجہتی پر عمل کرنے اور عالمی امن و ترقی کے فروغ میں کلیدی اور تعمیری کردار ادا کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ان کا ماننا ہے کہ  انسانیت کا مستقبل بڑی حد تک چین پر منحصر ہے۔ اقوام متحدہ چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔