لی چھیانگ کی 2024عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس پر اعلیٰ سطحیٰ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت

2024/07/04 19:18:16
شیئر:

وزیر اعظم لی چھیانگ نے 4 جولائی کو شنگھائی میں 2024 ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس پر اعلیٰ سطحی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

 لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین نے ہمیشہ ذہین تبدیلی کو فعال طور پر اپنایا ہے، مصنوعی ذہانت کی جدت طرازی اور ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے، مصنوعی ذہانت کی سیکیورٹی گورننس کو بہت اہمیت دی ہے، عملی اقدامات کا ایک سلسلہ نافذ کیا ہے، گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو جاری کیا ہے، اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں مصنوعی ذہانت کی صلاحیت سازی پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ایک قرارداد پیش کی ہے، جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

 لی چھیانگ نے تین تجاویز پیش کیں: پہلا، جدت طرازی کے تعاون کو گہرا کرنا اور ذہین منافع کا اجراء۔ دوسرا ،جامع ترقی کو فروغ دینا اور  انٹیلی جنس گیپ کو ختم کرنا۔ تیسرا ، ہم آہنگی کو مضبوط بنایا جائے تاکہ مصنوعی ذہانت کی خوبیوں اور اخلاقی اقدار کی سمت ترقی  کو یقینی بنایا جا سکے اور  اس بات کو یقینی بنایا جائے  کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی محفوظ، قابل اعتماد اور قابل کنٹرول ہے، اور ہمیشہ بنی نوع انسان کے بنیادی مفادات اور اقدار کے معیارکے مطابق ہے.

 افتتاحی تقریب کے بعد لی چھیانگ نے غیر ملکی مہمانوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں اور متعلقہ سائنسی تحقیقی اداروں اور کاروباری اداروں کے سربراہان سے بات چیت کی۔ 

کانفرنس  میں مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس پر شنگھائی اعلامیہ جاری کیا گیا ۔