شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کا آستانہ اعلامیہ

2024/07/04 18:42:24
شیئر:

4 جولائی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں نے آستانہ میں ملاقات کی اور آستانہ اعلامیہ جاری کیا۔

 اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سمجھتے ہیں کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو جامع امن، سلامتی اور  استحکام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایک نئے جمہوری اور منصفانہ بین الاقوامی سیاسی اور معاشی منظرنامے کی تعمیر میں بڑا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس مقصد کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے دنیا میں انصاف، ہم آہنگی اور ترقی کے لئے یکجہتی کے بارے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اقدام کو اپنایا اور بین الاقوامی برادری کی شمولیت کی تجویز پیش کی۔ رکن ممالک نے ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کے لئے اپنی کوششوں کا اعادہ کیا جس میں باہمی احترام، انصاف، شفافیت اور جیت جیت  تعاون شامل ہے۔ رکن ممالک نے بین الاقوامی قانون کے عالمی طور پر تسلیم شدہ اصولوں، ثقافتوں اور تہذیبوں کے تنوع، مساوات اور باہمی فائدہ مند تعاون اور اقوام متحدہ کے مرکزی رابطہ کار کردار پر مبنی ایک زیادہ وسیع ، جمہوری اور منصفانہ کثیر قطبی عالمی نظام کی تعمیر کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔