چینی کوسٹ گارڈ نے غیر قانونی طور پر چین کی سمندری حدود میں داخل ہونے والے جاپانی جہازوں کو بھگا دیا

2024/07/04 11:04:31
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چین کے کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈہ جون نے کہا کہ 2 سے 4 جولائی تک دو جاپانی ماہی گیر کشتیاں اور متعدد گشتی بحری جہاز غیر قانونی طور پر چین کے جزیرہ دیاؤ یوئی  کی سمندری حدود میں داخل ہوئے جنھیں چینی کوسٹ گارڈ نے واپس بھگا دیا۔جزیرہ  دیاؤ یوئی  اور اس سے ملحقہ جزیرے چین کا  علاقہ ہیں۔ چین جاپان  پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر ان پانیوں میں اپنی تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو بند کرے۔ چائنا کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز   قومی خودمختاری، سلامتی اور سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق اپنے دائرہ اختیار میں پانیوں میں سمندری حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔