سوڈان کے الفشر شہر میں تنازعات کے ایک نئے دور میں 400 سے زائد بچے ہلاک ہو گئے ہیں، یونیسیف

2024/07/04 10:26:31
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق تین جولائی کو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کی ڈائریکٹر ایڈیل کورڈیل نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ مغربی سوڈان میں شمالی دارفر کے الفشر سٹی میں یکم جولائی کو ایک مسجد کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں 18 ماہ کے بچے سمیت کم از کم آٹھ بچے جاں بحق ہوئے۔اس کے علاوہ نو بچے زخمی بھی ہوئے ۔ اس مسجد کو ایک کمیونٹی کچن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے،تاکہ مقامی بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے کھانا فراہم کیا جا سکے۔ اس سال مئی میں الفشر سٹی میں تنازعات کا ایک نیا دور شروع ہونے کے بعد سے وہاں 400 سے زائد بچے زخمی یا ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایڈیل کورڈیل  نے سوڈان میں تنازعہ کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر بچوں کے تحفظ کے لیے ممکنہ اقدامات کریں اور شہریوں، شہری تنصیبات اور گنجان آباد علاقوں پر حملے بند کریں۔

رواں سال 10 مئی سے سوڈانی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے شمالی دارفور کے دارالحکومت الفشر شہر  پر حملہ  کرنا شروع کیا اور مقامی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے۔