تاجکستان میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے صدر شی کے دورے کے منتظر

2024/07/04 15:22:33
شیئر:

جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی دعوت پر صدر شی جن پھنگ تاجکستان کا سرکاری دورہ  کر رہے ہیں ۔ تاجکستان میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اظہار خیال کیا کہ  اس  دورے سے   تاجکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئی تحریک ملے گی۔ 

تاجک حکومت کی یوتھ اینڈ سپورٹس کمیٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ ایوب زودہ نے کہا کہ چینی رہنما کا دورہ تاجکستان خاص اہمیت کا حامل ہے۔ ہم نوجوانوں نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔اس وقت تقریباً 3500 تاجک طلباء چین میں زیر تعلیم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، تاجکستان میں بہت سے نوجوان  کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے چینی زبان سیکھ رہے ہیں، انہوں نے چینی زبان میں صدر شی کے دورے کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔