مصنوعی ذہانت کے لیے عالمی تعاون درکار ،سروے نتائج میں اکثریت کی چین کے مثبت کردار کی تحسین ،سی جی ٹی این سروے نتائج

2024/07/04 14:43:17
شیئر:

ابھی حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں چین کی جانب سے تجویز کردہ مصنوعی ذہانت کی استعداد کار بڑھانے پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق ایک قرارداد منظور کی گئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این نیٹ ورک  کی جانب سے عالمی انٹرنیٹ صارفین کے لیے جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق، جواب دہندگان کی اکثریت نے عالمی مصنوعی ذہانت کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے چین کی کوششوں کے بارے میں مثبت بات کی، اور 89.72 فیصد جواب دہندگان نے چین کے "عوام اور فلاح و بہبود پر مبنی، اور انسانیت کے فائدے کے لئے " کے اصولی موقف کی تعریف کی۔

 یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر شائع کیا گیا اور 24 گھنٹے کے اندر مجموعی طور پر 9،481 انٹرنیٹ صارفین نے  اس میں شرکت کی اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔