شی جن پھنگ کی تاجک صدر سے محدود پیمانے پر بات چیت

2024/07/05 18:29:04
شیئر:

5 جولائی کی سہ پہر  صدر شی جن پھنگ نے دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمان کے ساتھ محدود  پیمانے پر بات چیت کی۔

شی جن  پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور تاجکستان پہاڑوں اور دریاؤں کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات گہرے تاریخی ماخذ، ٹھوس سیاسی بنیاد،  وسیع تعاون اور وسیع عوامی حمایت کے حامل ہیں۔ فریقین کی مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے، "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر میں تعاون کے ٹھوس نتائج حاصل ہوئے ہیں، اور بڑے منصوبوں کا ایک سلسلہ  مؤثر طریقے سے  آگے بڑھا ہے ۔ پچھلے سال آپ نے چین کا سرکاری دورہ کیا، اور ہم نے دوستانہ اور  باہمی فائدہ مند  چین-تاجکستان  ہم نصیب معاشرے کی  تعمیر کا  عہد کیا۔ اس بار ہم  ایک ساتھ اعلان   کریں گے کہ نئے دور میں چین اور تاجکستان کے درمیان ایک جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو ترقی  دی جائے گی اور  دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کے لیے نئے منصوبے اور انتظامات کیے جائیں گے۔