اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے قومی انسانی حقوق کے جائزے کے چوتھے دور میں چین کی شرکت کی توثیق

2024/07/05 10:07:18
شیئر:

4 جولائی کو، جنیوا میں  منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے قومی انسانی حقوق کے جائزے کے چوتھے دور میں چین کی شرکت کی متفقہ طور پر توثیق کر دی۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب سفیر چھن شو نے چینی حکومت کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی۔ سفیر چھن شو نے اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ چین اس وقت چینی طرز کی جدید کاری کے ذریعے  ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور  قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کو جامع طور پر فروغ دے رہا ہے۔ چین عوام پر مبنی ترقیاتی فلسفے پر قائم رہے گا، اپنی جدید کاری کی تعمیر  کے نتائج سے تمام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مساوی فوائد سے مستفید کرے گا ، چینی طرز کی جدید کاری کے عمل میں انسانی حقوق کے تحفظ کی سطح کو مسلسل بہتر بنائے گا، اور عالمی انسانی حقوق نصب العین کی صحت مند ترقی کے لیے  نئی خدمات سرانجام دےگا۔

روس، وینزویلا اور ازبکستان سمیت دیگر ممالک نے اجلاس میں انسانی حقوق کی ترقی میں چین کی کوششوں اور کامیابیوں کو مثبت طور پر  سراہا۔انسانی حقوق کونسل کی جانب سے چین کی رپورٹ کی توثیق کے بعد پنڈال پرتپاک تالیوں سے گونج اٹھا اور بہت سے ممالک کے مندوبین نے چینی وفد کو مبارکباد دی۔