برطانوی لیبر پارٹی کی برطانوی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی

2024/07/05 10:09:36
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق چار جولائی کی شام  کو برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں کے انتخابات کے ایگزٹ پولز سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیئر اسٹارمر کی سربراہی میں لیبر پارٹی نے پارلیمان کے ایوان زیریں میں نصف سے زیادہ نشستیں حاصل کر لی ہیں اور پارٹی کو تنہا حکومت سازی کا مینڈیٹ بھی ملا ہے۔ برطانیہ کے بادشاہ کی جانب سے پارٹی کے رہنما اسٹارمر کو حکومت سازی کی دعوت دی جائے گی۔

 ایگزٹ پولز کے مطابق لیبر پارٹی کو ہاؤس آف کامنز کی 650 میں سے 410، کنزرویٹو پارٹی کو 131، لبرل ڈیموکریٹس کو 61، ریفارم برطانیہ کو 13 اور سکاٹش نیشنل پارٹی کو 10 نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ بقیہ نشستیں دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو مل سکتی ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ کے ہاؤس آف کامنز کے انتخابات میں ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق  4 تاریخ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور رات دس بجے ختم ہوئی۔حتمی نتائج کا اعلان 5 تاریخ کو متوقع ہے۔