فلپائن میں امریکی فوج کی تعیناتی علاقائی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے: وزارت خارجہ

2024/07/05 16:37:46
شیئر:

5 جولائی کو وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس  میں  امریکہ اور فلپائن کے درمیان سالانہ "شانہ بشانہ " مشترکہ فوجی مشقوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  کہ  فلپائن میں امریکی آئی این ایف  میزائل سسٹم  کی تعیناتی کے حوالے سے چین نے بارہا اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے کہ امریکہ نے تاریخ کو سنگین طور پر مسخ کیا ہے، علاقائی قومی سلامتی کے لئے شدید خطرات پیدا کئے ہیں ، علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور یہ  امن و ترقی کے لیے علاقائی ممالک کے عوام کی مشترکہ امنگوں کے منافی ہے۔ ہم متعلقہ ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ علاقائی ممالک کی آواز پر دھیان دیں اور غلطیوں کو درست کریں۔