"شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال " (تاجک ورژن) کا تیسرا سیزن تاجکستان کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر

2024/07/05 18:44:11
شیئر:

چین کے صدر شی جن پھنگ کے تاجکستان کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا  میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ "شی جن پھنگ  کے پسندیدہ اقوال " (تاجک ورژن) کے تیسرے سیزن کی نشریات کی افتتاحی تقریب  پانچ تاریخ  کو دوشنبے  میں منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام تاجکستان کےقومی  مین اسٹریم میڈیا کے پلیٹ فارم پر  نشر ہو رہا ہے۔

 "شی جن پھنگ  کے پسندیدہ اقوال " (تاجک ورژن)کے تیسرے سیزن میں مشترکہ خوشحالی، ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت اور تہذیبی تنوع جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ تاجکستان کے عوام چینی طرز کی جدیدیت  کے ثقافتی ماخذ اور نتیجہ خیز کامیابیوں کا بخوبی تجربہ کرسکیں۔ 

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے تشہیری ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا  میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ تاجکستان کے دوست اس  پروگرام کے ذریعے  صدر شی  کی حکمرانی کے ثقافتی  ماخذ  کو سمجھیں گے اور نئے دور میں چین کی ترقی کی حکمت عملی کو جانیں گے۔سی ایم جی  تاجکستان میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دوستی، یکجہتی اور باہمی فائدے پر مبنی چین-تاجکستان ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کیا جاسکے۔