چائنا میڈیا گروپ ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے، قازق میڈیا

2024/07/05 15:28:40
شیئر:

صدر شی جن پھنگ کے قازقستان کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا  میڈیا  گروپ نے اپنے قازق میڈیا ہم منصبوں کے ساتھ تبادلے کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ انجام دیا ہے اور اعلی معیار کے پروگرام کی اسکریننگ اور مشترکہ پروڈکشن اور براڈکاسٹنگ جیسے مختلف تعاون سامنے آئے ہیں۔ قازقستان میں مقامی میڈیا نے بڑے پیمانے پر اس کی تشہیر  کی ہے ، سی ایم جی کو ایک قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا ہے ، اور کہا ہے کہ یہ تعاون مستقبل میں دونوں فریقوں کے مابین  تبادلوں کو مضبوط بنانا جاری رکھے گا اور چین قازقستان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی میں میڈیا کی طاقت کا کردار ادا کرے گا۔