5 جولائی کو صدر شی جن پھنگ نے محمد اولد غزوانی کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا جس میں انہیں اسلامی جمہوریہ موریطانیہ کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور موریطانیہ کے مابین روایتی دوستی ہے۔ حالیہ برسوں میں ہماری مشترکہ قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے اور مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔ میں چین موریطانیہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور چین موریطانیہ دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لئے جناب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہوں۔