5 جولائی کو وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24 ویں اجلاس میں صدر شی جن پھنگ کی شرکت کے حوالے سے کہا کہ سربراہ اجلاس میں 20 سے زائد دستاویزات منظور کی گئیں، خاص طور پر آستانہ اعلامیہ، جس میں "شنگھائی اسپرٹ" پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ اس سے ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ ملے گا، جو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وقت اور تاریخ میں ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں صدر شی جن پھنگ نے دنیا کے عمومی رجحان پر گہری گرفت رکھتے ہوئِے ، تمام بنی نوع انسان کی طویل مدتی ترقی کے حوالے اسٹریٹجک نکتہ نظر سے نشاندہی کی کہ دنیا میں آنے والی بے مثال تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کلیدی بات یہ ہے کہ تبدیلی کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی، طریقہ کار اور حوصلہ موجود ہو۔ ہمیں یقین ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک وقت کے ترقیاتی رحجان کی پیروی کریں گے اور لوگوں کے امن و خوشحالی کے حصول کے لئے مل کر کام کریں گے اور مشترکہ طور پر عالمی امن اور ترقی کو مضبوط بنائیں گے۔