بیجنگ میں آٹھویں عالمی تھنک ٹینک سمٹ کا آغاز

2024/07/05 15:29:40
شیئر:

چائنا سینٹر فار انٹرنیشنل اکنامک ایکسچینج کے زیر اہتمام "آٹھویں عالمی تھنک ٹینک سمٹ" کا آغاز 4 جولائی کو بیجنگ میں ہوا ، جس کا  تھیم "غیر یقینی صورتحال کا سامنا اور ایک بہتر عالمی مستقبل کی تخلیق" ہے۔ دنیا بھر کے 20 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے 400 سے زائد نمائندوں نے عالمی ترقی کے بڑے  چیلنجز جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

 اجلاس میں شریک مہمانوں کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر میں مختلف خطرات اور غیر یقینی صورتحال میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ چائنا سینٹر فار انٹرنیشنل اکنامک ایکسچینج کے وائس چیئرمین وانگ ایِ مینگ نے کہا کہ ایسے ماحول میں ہمارے لیے بات چیت کرنا، اتفاق رائے پیدا کرنا اور  باہمی اعتماد کو بحال کرنا اور بھی زیادہ ضروری ہے۔ 

یہ  سمٹ  متعدد خصوصی سیشنز منعقد کر رہا  ہے، جن میں "عالمی آب و ہوا کی حکمرانی اور بین الاقوامی تعاون"، "عالمی اقتصادی تقسیم اور صنعتی اور سپلائی چین کی تعمیر نو" جیسے اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔سمٹ میں"چائنا ہیلتھ ڈویلپمنٹ ایویلیوایشن رپورٹ (2023)"بلیو بک بھی جاری کی گئی۔