مقامی وقت کے مطابق 6 جولائی کی صبح صدر شی جن پھنگ نے تاجکستان کا سرکاری دورہ مکمل کیا اور دوشنبے سے وطن واپسی کے لیے خصوصی طیارے پر روانہ ہوئے۔
تاجکستان کے صدر امام علی رحمان،نیشنل اسمبلی کے چیرمین اور دوشنبہ کے میئر رستم امام علی اور وزیر خارجہ سراج الدین محردین نے صدر شی کو ہوائی اڈے پر الوداع کہا۔
امام علی رحمان نے شی جن پھنگ کو 2014 سے لے کر اب تک تاجکستان کے ان کے تین دوروں کا قیمتی فوٹو البم پیش کیا اور صدر شی جن پھنگ کو تاجکستان کے کامیاب تاریخی سرکاری دورے پر ایک بار پھر مبارکباد دی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ موجودہ دورے کے دوران چین اور تاجکستان کے سربراہان مملکت نے تاریخی ملاقات کی جو آئندہ ایک طویل عرصے تک نئے دور میں چین اور تاجکستان کے درمیان جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی ترقی کی رہنمائی کرے گی۔ انہوں نے صدر امام علی رحمان کے ساتھ چین تاجکستان تعلقات کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔