ایشیا بحرالکاہل کے خطے کو کسی فوجی بلاک یا "چھوٹے حلقے" کی ضرورت نہیں ہے، چینی وزارت خارجہ

2024/07/08 16:35:42
شیئر:

8جولائی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس کی۔ ایک نامہ نگار نے پوچھا کہ فلپائن اور جاپان نے باہمی رسائی کے معاہدے (آر اے اے) پر دستخط کیے ہیں ، ایک دفاعی معاہدہ جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی سرزمین پر اپنے فوجیوں کو تعینات کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل کے خطے کو فوجی بلاک کی ضرورت نہیں ہے، نہ ہی ایک "چھوٹے حلقے" کی ضرورت ہے جو بلاک محاذ آرائی  اور ایک نئی سرد جنگ کو ہوا دیتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کوئی بھی ایسا اقدام جو خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچائے اور خطے میں اتحاد اور تعاون کو نقصان پہنچائے، خطے کے عوام اس کی مشترکہ مخالفت کریں گے ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان نے فلپائن سمیت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک پر حملہ کیا اور نوآبادیات قائم کیں اور اس کی سنگین تاریخی ذمہ داری قبول کی۔ جاپان کو اپنی جارحیت کی تاریخ پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے اور عسکری سلامتی کے میدان میں اپنے قول و فعل میں محتاط رہنا چاہئے۔