8 جولائی کو صدر شی جن پھنگ نے ڈیوڈ ٹیوا کارپ کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا جس میں انہیں جزائر سلیمان کا گورنر بننے پر مبارکباد دی گئی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور جزا ئرسلیمان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پانچویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دونوں ممالک نے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، عملی تعاون میں بھر پور نتائج حاصل کیے ہیں، اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا ہے۔اپنی تہنیتی پیغام میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ جزائر سلیمان کے ساتھ تعلقات اور اس کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور نئے دور میں چین اور جزائر سلیمان کے درمیان مسلسل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے جزائر سلیمان کے گورنر جنرل کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ۔