جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی قومی جنگ کے آغاز کی ستاسیویں سالگرہ کے موقع پر مختلف علاقوں میں یاد گاری سرگرمیوں کا انعقاد

2024/07/08 09:54:01
شیئر:

7 جولائی کو ، جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی  مزاحمتی جنگ کے آغاز کی ستاسیویں  سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں مختلف یاد گار ی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

 جاپانی جارحیت  سے    نان چنگ قتل عام  کی  یاد میں   نان چنگ کے میموریل ہال میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے انقلابی شہداء اور قتل عام  کے شکار ہم وطنوں  کا سوگ منایا ۔

 شین یانگ "9.18" ہسٹری میوزیم میں ، ہاربن میں  چابانی کیمییاوی  اور  حیاتیاتی ہتھیار تیار کرنے والی  آرمی (   731) کے  کرائم ایویڈنس ایگزیبیشن ہال  اور یادگار کے  دیگر  مقامات پر  ، مقامی  افراد نے  تاریخی نمائش دیکھ کر  جاپان مخالف جنگ کی کٹھن جدوجہد کو یاد کیا ۔ مسلح افواج کے تمام جوانوں  اور  کارکنان  نے جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی قومی جنگ کے آغاز کی ستاسیویں  سالگرہ  کے موقع پر مختلف   موضوعاتی تعلیمی سرگرمیوں کا اہتمام کیا اور  ملک کے امن  اور  سلامتی کی حفاظت  کے  پختہ عزم  کا اظہار  کیا۔