شی جن پھنگ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم گرین ڈیولپمنٹ فورم کو مبارکباد کا پیغام

2024/07/08 10:47:45
شیئر:



8 جولائی کو صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) گرین ڈیولپمنٹ فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا ۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ماحولیات کا تحفظ اور ماحول دوست ترقی کو فروغ دینا شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کا اتفاق رائے ہے۔ حالیہ برسوں میں چین نے اس تصور پر عمل کیا ہے کہ صاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثے ہیں ۔  چین  نے پیداواری ترقی، خوشحال زندگی اور اچھے ماحولیات کے ساتھ مہذب ترقی کے راستے پر غیر متزلزل طور پر عمل کیا ہے اور ایک خوبصورت چین کی تعمیر میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ چین کو امید ہے کہ اس فورم کے ذریعے تمام فریقوں  کے ساتھ ماحول دوست ترقی کے شعبے میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط کیا جائے گا تاکہ تمام ممالک کی پائیدار معاشی اور سماجی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا جا سکے اور انسانیت اور فطرت کی ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ دیا جا سکے۔

شنگھائی تعاون تنظیم  گرین ڈیولپمنٹ فورم اسی دن صوبہ شانڈونگ کے چھنگ ڈاؤ میں شروع ہوا، جس کا موضوع "انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ دینے کی خاطر سبز ترقی کے لئے مل کر کام کرنا"  ہے۔