شیان بن ریف کے پانیوں میں چینی جہازوں کا گشت بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے، چینی وزارت خارجہ

2024/07/08 16:36:51
شیئر:

8 جولائی کو چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان  لین جیئن نے  یومیہ  پریس کانفرنس  میں شیان بن ریف پر چینی کوسٹ گارڈ جہاز کی موجودگی کے بارے میں فلپائن کی قیاس آرائیوں کے حوالے سے ایک  سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا  کہ شیان بن ریف چین کے جزائر نانشا کا حصہ ہے  ۔ یہ  فلپائن کا خصوصی اقتصادی زون نہیں ہے ۔ چین کے فوجی اور پولیس جہاز      قانون نافذ کرنے کے لیے    شیان بن ریف کے قریب پانیوں میں گشت کر رہے ہیں جو چین کے ملکی اور بین الاقوامی قوانین بشمول اقوام متحدہ کے سمندری قانون سے متعلق کنونشن کے مطابق ہیں۔