لی چھیانگ کی جانب سے نئے برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کے نام تہنیتی پیغام

2024/07/08 09:52:29
شیئر:

7 جولائی کو ،چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کیئر اسٹارمر کو برطانیہ کا وزیر اعظم  بننے  پر    ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔

 لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور برطانیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور دنیا کی بڑی معیشتیں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان رابطوں  اور تعاون کو مضبوط بنانا دونوں فریقوں کے مفاد  اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں بین الاقوامی برادری کے اتحاد کے لئے سازگار ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت چین برطانیہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے، لوگوں کے درمیان روابط  اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے نئی برطانوی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔