پائیدار ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کے اعلی سطحی سیاسی فورم کا افتتاح

2024/07/09 10:16:32
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 8  جولائی کو اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم برائے پائیدار ترقی کا آغاز نیویارک میں  تنظیم کے صدر دفتر میں ہوا۔ 17 جولائی تک جاری رہنے والے اس فورم کا موضوع "2030 کے ایجنڈے کو مضبوط بنانا اور متعدد بحرانوں کے دور میں غربت کا خاتمہ: مؤثر طریقے سے پائیدار، لچکدار اور اختراعی حل فراہم کرنا" ہے۔

 افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کی صدر پاؤلا نوید نے کہا کہ یہ فورم اہم پالیسیوں اور ترجیحات کی نشاندہی  کا ایک موقع ہے جو طویل مدتی عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ممالک کی اجتماعی کوششوں کو شکل  دے گا  اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پائیدار اور لچکدار راستہ تیار کرے گا کہ کوئی بھی ملک پیچھے نہ رہ جائے۔ انہوں نے  اس یقین کا اظہار کیا  کہ  ہم مل کر 2030 کے ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لئے پائیدار، لچکدار اور نئے حل کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔