چین کا ڈی آر سی ے تمام مسلح گروہوں پر ہتھیار ڈالنے پر زور

2024/07/09 09:23:50
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے 8 جولائی کو ڈیموکریٹک ر یپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) کے حوالے سے  سلامتی کونسل کے جائزے میں کہا کہ چین ڈی آر سی کے تمام مسلح گروہوں پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر ہتھیار ڈال دیں اور مقبوضہ علاقوں سے دستبردار ہوجائیں۔

 گینگ شوانگ نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ  جنگ بندی کو فروغ  دے  اور ڈی آر سی میں مسلح گروہوں کی طرف سے تشدد کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ صرف گزشتہ تین ماہ کے دوران مسلح گروہوں کے ہاتھوں 500 سے زائد شہری ہلاک اور 73 لاکھ افراد جبری طور پر بے گھر ہوئے ہیں۔  گینگ شوانگ نے کہا کہ 3 جولائی کو ، چین نے ڈی آر سی میں ایک چینی کمپنی پر مسلح حملے کی شدید مذمت کی  جس  میں  متعدد چینی شہری ہلاک اور لاپتہ ہو ئے  اور مطالبہ کیا کہ مجرموں کا تعاقب کیا جائے اور انہیں  قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب  نے کہا کہ  بین الاقوامی برادری کو ڈی آر سی کی خودمختاری ، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہئے ، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور انسانی صورتحال کو بہتر بنانے میں ڈی آر سی کو تعمیری مدد فراہم کرنی چاہئے ، اور ڈی آر سی کے  مشرقی خطے کے مسئلے کے جلد حل کو فروغ دینا چاہئے۔